5 اگست 2024 - 17:22
انسانی حقوق کا انعام شہید اسماعیل ہنیہ کے نام

مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت، استقامتی محاذ اور صیہونی حکومت کے جرائم کے زیرعنوان اسلامی انسانی حقوق کے آٹھویں دور کا ایوارڈ تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو دیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اسلامی انسانی حقوق کی حمایت کے لئے دیئے جانے والے ایوارڈ کے آٹھویں دور کی تقریب تہران میں منعقد ہوئی جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ سمیت ملک کے اعلی سیاسی و عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔

اسلامی انسانی حقوق ایوارڈ کی تقریب 4 اگست کو یوم اسلامی انسانی حقوق اور احترام انسانیت کے موقع پرمنعقد ہوئی۔ اس تقریب میں اسلامی انسانی حقوق کا ایوارڈ، انسانی حقوق کی پامالی کی بھینٹ چڑھنے والوں اور انسانی حقوق کے حامیوں نیز اس کے لئے کام کرنے والوں کو دیا جاتا ہے۔ اس سال اسلامی انسانی حقوق کا بین الاقوامی ایوارڈ، تحریک حماس کے شہید سربراہ اسماعیل ہنیہ، جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ زیادہ نخالہ، جماعت اسلامی پاکستان کے سابق سربراہ سراج الحق، فرانسیسی وکیل و قانون دان ڈاکٹر گیلس ڈوور (Prof. Dr. Gilles Dupre)، کینڈا میں صیہونیت مخالف کارکن شارلٹ کیٹس (Charlotte Kates)، اور اقوام متحدہ میں نکاراگوا کے سفیر و مستقل مندوب  جیمی ہرمیدا کاستیلو (Jaime Hermida Castillo) کو دیا گیا۔

اس تقریب میں ایران کے شہید وزیرخارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان کے اہل خانہ، بلجیئم میں غیر قانونی حراست سے رہا ہوںے والے سفارتکار اسداللہ اسدی نیز جنرل شہید زاہدی کے گھروالوں کو بھی اسلامی انسانی حقوق کے انعام سے نوازا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔

110